29 اکتوبر، 2023، 9:18 PM

ایران اور سعودی وزرائے خارجہ کا ٹیلیفونک رابطہ، غزہ کی صورتحال پر گفتگو

ایران اور سعودی وزرائے خارجہ کا ٹیلیفونک رابطہ، غزہ کی صورتحال پر گفتگو

ایران اور سعودی عرب کے وزرائے خارجہ نے غزہ میں شہریوں کے خلاف حملوں کو فوری طور پر روکنے، انسانی امداد بھیجنے اور فلسطینیوں کی جبری نقل مکانی کے خلاف علاقائی اور بین الاقوامی اقدام کی ضرورت پر تبادلہ خیال کیا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان اور سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان نے ٹیلیفونک رابطہ کرکے غزہ کی تازہ ترین صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

دونوں رہنماؤں نے آپس میں جاری مشاورت کو جاری رکھنے پر اتفاق کرتے ہوئے خطے کے حالات پر تبادلہ خیال کیا۔

عبداللہیان نے سعودی ہم منصب کے ساتھ گفتگو کے دوران غزہ میں شہریوں کے خلاف حملوں کو جلد روکنے، انسانی ہمدردی کی بنیاد پر امداد رسانی اور غزہ سے فلسطینیوں کی جبری نقل مکانی کو روکنے کے لئے علاقائی اور بین الاقوامی سطح پر اقدام کی ضرورت پر زور دیا۔

News ID 1919714

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha